سندھ

صحافی محمد کامران زہری کی خبر پر جماعت اسلامی سندھ نے صوبے میں گندم کے باردانے کی غیرمنصفانہ

*صحافی محمد کامران زہری کی خبر پر جماعت اسلامی سندھ نے صوبے میں گندم کے باردانے کی غیرمنصفانہ تقسیم کی مذمت ،احتجاج کا انتباہ*
گزشتہ روز صحافی محمد کامران زہری کی خبر کے مطابق محکمہ خوراک کا افسر دلدار کلوڑ مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔۔۔کاشف سعید شیخ

غریب کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ۔ کاشف سعید شیخ

*جعلی ادویات،کھاد اور بیج بیچنے والے مافیا سے حکومتی افسران کی ملی بھگت سے سندھ کا زرعی شعبہ تباہی کا شکار،اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے محکمہ خوراک،پاسکو اہلکاروں کو قانون کے کٹھڑے میں لایا جائے۔کاشف سعید شیخ*

کراچی(اسٹاف رپورٹر)
28 اپریل2024 جماعت اسلامی سندھ نے صوبے بھر میں گندم کے باردانے کی غیرمنصفانہ تقسیم کی مذمت ،عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باردانے کی خریداری میں کرپشن اور حقیقی حقدارکسانوں کو محروم کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہ اور کرپشن کی وجہ سے سندھ کا زرعی شعبہ پہلے ہی تباہی کے کنارے پہنچ چکا اور کسان پریشان ہیں، دوسرے سندھ کے علاوہ دیگر صوبہ جات میں زرعی کھاد، ادویات اور بیج سستے داموں کسانوں کو میسر ہیں لیکن یہاں پر کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں کھاد،ادویات اور زرعی بیج کے ڈیلرز کی سندھ حکومت کے اہلکاروں سے ملی بھگت کی وجہ سے کسان مہنگے داموں زرعی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ جعلی ادویات اور کھاد کی وجہ سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں اوپر سے نہری پانی کی کمی نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔ اس وقت جب سندھ اور پنجاب میں گندم کی بمپر فصل مارکیٹ میں آئی ہے تو اصل کسان باردانے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور سرکاری باردانہ بیوپاریوں، بااثر وڈیروں کو مل رہا ہے جبکہ بار بار احتجاج کے باوجود کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تیار نہیں،محکمہ خوراک میں بااثر کرپٹ افسران نے کرپشن کے تمام رکارڈ توڑدیئے سندھ کے ہر شعبے میں عملی طور پر ڈاکو راج نافذ ہے ہر کسی کو کرپشن کی دولت سے اپنا حصہ مل رہا ہے اور کسان وزمیندار رل گیا ہے۔ گندم کی فصل پر فی ایکڑ لاگت کا خرچہ بھی کسان کو نہیں مل رہا اوپر سے باردانے سے محروم کرنا زراعت دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر نے پرزور مطالبہ کیا کہ محکمہ خوراک میں ڈاکو راج کا خاتمہ کرکےگندم کا باردانہ مستحق کسانوں میں تقسیم کیا جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی کمیشن بناکر ہر سال اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران،پاسکو اہلکاروں اور حکومتی ذمہ داروں کو قانون کے کٹھڑے میں لاکر ان سے قومی خزانے کو نقصان اور کسانوں آبادگاروں کا استحصال کرنے کا حساب لیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا عمل کرنے کی جرت نہ ہوسکے۔کسانوں کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ وہ آئندہ سال گندم کی فصل لگانے سے انکار کردیں اور پوری قوم ایک بار پھر آٹے کیلئے لائنوں میں لگ کر خوار اور روٹی سے بھی محروم ہوجائے۔#

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You