سندھ

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سترہواں اجلاس منعقد – وائس چانسلر

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سترہواں اجلاس منعقد – وائس چانسلر کی زیر صدارت مالی پالیسیوں پر غور
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی نمائندہ ثمینہ درانی، وزیر اعلیٰ سندھ کے نمائندے سید زین العابدین شاہ، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس اشفاق احمد شیخ، سنڈیکیٹ کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کمبوہ، منظور علی سیال، فنانس ڈپارٹمنٹ کے قربان علی فاروقی، اختر حسین عمراںی، اسد اللہ چنڑ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ، موجودہ مالی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل میں درپیش مالی ضروریات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سولہویں میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی، اور مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں شامل سفارشات پر نظرثانی کے بعد بجٹ پیش کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں، کمیٹی کی جانب سے مختلف منصوبوں کی منظوری، اخراجات کا جائزہ اور آمدنی بڑھانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مالی وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال انتہائی ضروری ہے۔ ہمارا مقصد صرف ایک تعلیمی ادارہ چلانا نہیں، بلکہ اسے ایک اعلیٰ درجے کا علمی اور تحقیقی مرکز بنانا ہے۔ ایسے اجلاس یونیورسٹی کے مالی استحکام کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں، جہاں سے ہم علم، ترقی اور خودمختاری کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You