سندھ

شہر میں وائلنٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصدکم ہوا ہے۔کراچی پولیس چیف کا دعویٰ

شہر میں وائلنٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصدکم ہوا ہے۔کراچی پولیس چیف کا دعویٰ

نمبر پلیٹس پہچاننےوالےکیمرےبھی شامل ہیں، سیف سٹی کے ساتھ مستقبل میں یہ کیمرےمنسلک ہوجائیں گے۔جاوید عالم اوڈھو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہےکہ شہر میں میں وائلنٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصدکم ہوا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا یہ اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں کمانڈ اینڈکنٹرول روم بنایاگیا ہے، شہر میں کچھ کیمرےانتہائی جدید ہیں جن سے مانیٹرنگ آسان ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس پہچاننےوالےکیمرےبھی شامل ہیں، سیف سٹی کے ساتھ مستقبل میں یہ کیمرےمنسلک ہوجائیں گے، اس کے ثمرات آپ کو نظر آئیں گے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد کرمنلز گرفتار کیے ہیں اور شہر میں وائلٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد کم ہوا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You