سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل اور گاڑی چوری پر مکمل

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل اور گاڑی چوری پر مکمل کنٹرول،
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں موٹر سائیکل چوری یا گاڑی چوری/سنیچنگ کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،
موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی مؤثر روک تھام بلاشبہ راولپنڈی پولیس کی نتیجہ خیز، پیشہ ورانہ اور فعال پولیسنگ کا واضح ثبوت ہے،
موٹرسائیکل اور کار چوری ایک میجر کرائم تھا جس کی وجہ سے ہر ماہ درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں موٹرسائیکلزچوری ہوا کرتی تھیں،
سال 2023، 2024 اور 2025 کے دوران مربوط اور سسٹیمیٹک حکمت عملی کے باعث موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتوں میں بتدریج نمایاں اور مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی،
منظم و جامع پلاننگ، انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن اور مؤثر فالو اپ کے ذریعے ان جرائم میں کمی لا کر بالآخر زیرو لیول تک لانے کا ہدف حاصل کیا گیا،
ٹارگٹڈ آپریشنز، جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس، سرویلنس مانیٹرنگ اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے بائیک و وہیکل تھیفٹ گینگز کا قلع قمع کیا گیا،
شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے موٹر سائیکل اور گاڑی کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر مثلاً اسٹیئرنگ/وہیل لاک کا استعمال اور محفوظ پارکنگ کو یقینی بنائیں،
کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں،
راولپنڈی پولیس محفوظ شہر، مؤثر آپریشنل حکمت عملی، جدید پولیسنگ اور کمیونٹی پارٹنرشپ کے ذریعے جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔




