سندھ

سینئر ایڈوکیٹ ماہرانکم ٹیکس محمدریاض چوہدری کےاعزازمیں کراچی کمیٹی جرمنی کی کور کمیٹی

سینئر ایڈوکیٹ ماہرانکم ٹیکس محمدریاض چوہدری کےاعزازمیں کراچی کمیٹی جرمنی کی کور کمیٹی کے رکن معروف سماجی شخصیت آزاد حسین اور شہزاد ملک کی جانب سے فرینکفرٹ جرمنی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)پاکستان کے شہر کراچی سے جرمنی کے دورے پر آئےہوئے سینیئر ایڈووکیٹ، ماہرِ انکم ٹیکس اور چیف آرگنائزر پاکستان آبادگار بزنس کلب محمد ریاض چوہدری کے اعزاز میں کراچی کمیٹی جرمنی کی کور کمیٹی کے رکن، سینیئر صحافی، کالم نگار اور معروف سماجی شخصیت آزاد حسین اور شہزاد ملک کی جانب سے فرینکفرٹ کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر محمد فہد ریاض چوہدری بھی موجود تھے۔ شرکاء نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اور مختلف سماجی، کاروباری، فلاحی اور کمیونٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ محمد ریاض چوہدری اور محمد فہد ریاض چوہدری نے عشائیے کے انعقاد پر آزاد حسین اور شہزاد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی میزبانی کو سراہا۔گفتگو کے دوران ایڈووکیٹ محمد ریاض چوہدری نے آزاد حسین اور شہزاد ملک کی جانب سے فرینکفرٹ جرمنی میں کراچی کمیٹی جرمنی کے پلیٹ فارم سے انجام دی جانے والی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، باہمی رابطوں کے فروغ اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے کراچی کمیٹی جرمنی کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے آزاد حسین اور شہزاد ملک کی کاوشوں کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔اس موقع پر آزاد حسین نے کہا کہ ایڈووکیٹ محمد ریاض چوہدری ایک باصلاحیت، مخلص اور متحرک شخصیت ہیں جن کی قانونی، کاروباری اور سماجی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے محمد ریاض چوہدری کی جرمنی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عشائیے کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے اتحاد، بھائی چارے اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی تعاون اور یکجہتی کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You