پنجاب

سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہداء کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی تاجر پاکستان آ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You