اہم خبریںپاکستان

سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔

جڑواں شہروں میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسےدے کرایوان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کےفیصلےکر رہے ہیں، سیاست دانوں نےاقتدارحاصل کرنےکےلیےسب اصول چھوڑدیئے، جب الیکشن چوری ہوگا توملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم نےملک کےاس نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کےلیےہم نےاپنا حصہ ڈالنا ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے، عوام تینوں بڑی جماعتوں سےمایوس ہو چکے ہیں،عوام کو متبادل جماعت چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You