سوہاوہ

سوہاوہ میں افسوسناک ٹرین حادثہ، نامعلوم خاتون جاں بحق

سوہاوہ میں افسوسناک ٹرین حادثہ، نامعلوم خاتون جاں بحق

جہلم (عبدالرحمان قادری ) تحصیل سوہاوہ میں ریلوے لائن کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تقریباً 50 سالہ نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفیہ کی میت کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت اور دیگر لوازمات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ متعلقہ ادارے واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ خاتون کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ شناخت کا مرحلہ مکمل کیا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You