اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ میگا کرپشن ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

سوہاوہ میگا کرپشن ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

شہریوں کا کروڑوں روپے کی لاگت سے بنی سروس روڈ اور سٹریٹ لائٹس سمیت متعدد ٹھیکوں کی تحقیقات کا مطالبہ

سوہاوہ : گزشتہ سال سروس روڈ، سٹریٹ لائٹس واٹر سپلائی پائپ لائنوں اور موٹروں کی تبدیلی اور کوڑا دان تعمیر کیے گئے سروس روڈ جو ایک سال گزرنے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے لگ گیا آئے روز واٹر سپلائی پائپ لائن کی لیکج کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جبکہ 32 سٹریٹ لائٹس میں سے متعدد خراب ہیں آزاد اور انتہائی معتبر ذرائع سے سٹریٹ لائٹس اور سروس روڈ کے معیار اور لاگت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو بڑے پیمانے پر سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف سامنے آیا دوسری جانب شہریوں سے ان منصوبے کے متعلق پوچھے گئے سوالات پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے منصوبوں کی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور ان منصوبوں کو مال بناؤ سکیم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا کہ ان منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ان کو پاس کرنے والوں کے خلاف آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور جس جس نے بھی ان منصوبوں میں اپنی جیبوں کو بھرا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر لوٹی ہوئی دولت ان کے حلق سے نکالی جائے تاکہ آئندہ کوئی ہمارے ٹیکس کا پیسہ کھانے کی جرات نہ کر سکے

سوہاوہ : (ملک حمید اللہ اعوان/رضا اعوان/ملک اشفاق/سید علی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You