اہم خبریںسندھ

سندھ ہائیکورٹ: آئی جی جیل منور شاہ کی تقرری کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ: آئی جی جیل منور شاہ کی تقرری کالعدم قرار۔

آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ 21 گریڈ کا ہے اور منور علی شاہ 20 گریڈ کے افسر ہیں۔درخواست گزار کا مؤقف

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات منور علی شاہ کی تقرری کالعدم قرار دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست  پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال منور شاہ کو آئی جی جیل کا عارضی چارج دیا تھا جس کو یکم نومبر کو مستقل چارج میں تبدیل کردیا گیا تھا، موجودہ آئی جی جیل سے بھی سینئر افسران موجود ہیں اور یہ ان کی حق تلفی ہے۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ 21 گریڈ کا ہے اور منور علی شاہ 20 گریڈ کے افسر ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You