اہم خبریںپاکستان

سلیمان لاء ایسوسی ایٹس کے 50 وفد نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کا دورہ

سلیمان لاء ایسوسی ایٹس کے 50 وفد نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کا دورہ۔

پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سلیمان لاء ایسوسی ایٹس کے 50 وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو خوش آمدیدکیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی، فنگشنز، قانون سازی، اراکین سینیٹ کے طریقہ انتخاب،ایوانِ بالا کے کردار، قائمہ کمیٹیوں کے دائرہ کار بارے جامع بریفنگ دی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پارلیمانی نظام میں سینیٹ کس طرح وفاق کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کا عمل کس طرح آگے بڑھایا جاتا ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور انہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وفد کو پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے مختلف مراحل اور سینیٹ کے آئینی کردار بارے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر وفد کو سینیٹ میوزیم میں ایوانِ بالا کی تاریخ پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں آویزاں ممتاز قومی شخصیات کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سینیٹ کے جاری اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر وفد کوسینیٹ حکام نے ایوانِ بالا کے کام کے طریقہ کار اور پارلیمانی روایات سے متعلق مزید آگاہی فراہم کیں۔ وفد کو گلیِ دستور بھی دکھائی گئی جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور جمہوری ارتقاء کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی گئی۔وفد نے سینیٹر فوزیہ ارشد کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ دورے کے اختتام پر وفد کے اراکین نے جمہوری اقدار کے فروغ، ادارہ جاتی شفافیت اور پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے مؤثر کردار کو سراہا۔ شرکاء نے اس دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You