کرائمز

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صوابی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ڈی پی او صوابی کا کہنا ہےکہ مبینہ طور پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ بڑےبھائی مجھے بہت عزیز تھے، یہ میرے دست وبازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You