اہم خبریںکرائمز

زیارات کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی میں زیارات کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلرز کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ملزم نے متاثرین پر تشدد کرکے کروڑوں روپے وصول کیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں مطلوب ملزم رضوان شاہ کو گرفتار کیا، جو متاثرین پر تشدد کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم متاثرین کو عراق میں غیر قانونی حراست میں رکھنے میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ ملزم متاثرین کو اغوا کر کے مزید رقم کا تقاضا کرتا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You