زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں،علامہ شبیر حسن میثمی

زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں،علامہ شبیر حسن میثمی
امید ہے کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر غور کرے گی، علامہ شبیر حسن میثمی
اگر مسئلے کا مثبت حل تلاش نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلی بے چینی شدت اختیار کر سکتی،علامہ شبیر حسن میثمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر غور کرے گی اور مسائل کو مثبت پیرائے میں حل کر کے عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کرے گی علامہ شبیر حسن میثمی نے دوسری جانب زائرین کے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنے حق کے لیے جاری مظاہروں کو عوام کا آئینی حق قرار دیتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اگر مسئلے کا مثبت حل تلاش نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلی بے چینی شدت اختیار کر سکتی جو موجودہ حکمرانوں کے امیج کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے انہوں قافلہ سالاروں اور زائرین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی۔



