کرائمز

ریلوے لائن پربم نصب کرنیوالا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی سے پنجاب جانیوالی مسافر ٹرین خوفناک حادثے سے بچ گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد محمد حنیف ریلوے لائن پر بم نصب کررہا تھا ، حساس اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹ پر ملزم محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم محمد حنیف بیرون ملک سے تربیت یافتہ دہشت گرد ہے، ملزم کا تعلق قوم پرست جماعت بلوچ لیبریشن آرمی سے ہے، گرفتار دہشت گرد چینی شہریوں اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد کیسوں میں مطلب تھا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کچھ عرصے قبل گرفتار ہوا تھا، عدالت میں پیشی کے دوران فرار ہو گیا تھا ، گرفتار ملزم محمد حنیف کا نام سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You