انٹرنیشنل

روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت۔

روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت۔

شیخ جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔روسی صدارتی دفتر کریملن

روس(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی اور اسےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اورکہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر روسی ثالثی کے حق میں ہیں، روسی ثالثی کشیدگی میں کمی میں مددگار ہوسکتی ہے، ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ امریکی مداخلت ایک اور خوفناک کشیدگی کا سبب ہوگی۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران نے روس سے فوجی مدد کی درخواست نہیں کی، اسرائیل ایران تنازع میں امریکا فوجی مداخلت سے گریز کرے۔کریملن کے مطابق روسی صدر جنگ عظیم دوم کی تقریبات سےمتعلق اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You