جہلم

رمضان میں قیمتوں پر سخت کنٹرول، ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس ہوگا: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا

رمضان میں قیمتوں پر سخت کنٹرول، ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس ہوگا: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم:(عبدالرحمن قادری) میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان کو مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ایک ٹیم کی صورت کام کرنا ہوگا۔ وہ ضلعی افسران، تاجروں اور صحافیوں کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ گراں فروشی کے تدارک کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ماہِ صیام کی برکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، لہٰذا کاروباری حضرات کو بھی اس مقدس مہینے میں سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے میر رضا اوزگن نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، وہ گراں فروشی اور دیگر بے ضابطگیوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ فوری کارروائی عمل میں لا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے، جہاں موصول ہونے والی شکایات پر بلا تاخیر ایکشن لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانا ہے، تاکہ شہری بلا رکاوٹ اور اطمینان کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You