
راولپنڈی : پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کاچوتھا روز، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری خود سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،
ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی اور دیگر افسران بھی موجود ہیں،
سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری اور سینئر افسران وقتاً فوقتاً پوائنٹ وائزڈیوٹی چیک کر رہے ہیں، راولپنڈی پولیس کے 7000 کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 432 افسران واہلکارتعینات کیے گئے ہیں، سٹیڈیم کے گرد ونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،
کرکٹ ٹیمز، میچز اور شائقین کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری
پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے،سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، آر پی اوناصر محمود
رپورٹ : افتخار خٹک سے



