
راولپنڈی : صدر بیرونی کے علاقہ میں پانی کی ٹینکی سے ملنے والے 10سالہ بچے کے اندھے قتل کامعمہ حل،
ملزم ارسلا ن قمرنے مقتول حمزہ کو پتنگیں دینے کے بہانے زیر تعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کے بعد قتل کردیا،
درندہ صفت ملز م ارسلان قمرنے زیادتی کے بعد معصوم بچے کا گلا گھونٹ کر نعش کو زیر زمین پانی کی ٹینکی میں ڈال دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درج تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اوعمر سعید ملک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شا ہ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض اوردیگر سینئر افسران موقعہ پر پہنچے اور تفتیش کی خود سپر ویژن کی۔ ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوصدر،ایس ایچ اوصدر بیرونی اورتفتیشی افسران نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مددسے دن رات محنت کر کے مقدمہ ٹریس کر کے ملزم ارسلان قمر کو گرفتارکرلیا،
گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ معصوم بچوں کی زندگی سے کھیلنے والا درندہ صفت کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن
سنگین مقدمہ کو ٹریس کرنے پر سی پی اوعمر سعید ملک کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوصدر اورصدر بیرونی پولیس کو شاباش۔



