اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کا ایک اوراقدام

راولپنڈی : سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کا ایک اوراقدام

سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا،

افتتاح کے موقعہ پر ایس ایس آپریشنز،ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی اوکینٹ اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، راولپنڈی چیمبر آف کا مرس کے صدر ناصر مرزا،گروپ لیڈر سہیل الطاف،سینئر نائب صدر عثمان اشرف،نائب صدر شاہ دیزملک،نومنتخب عہدیداران،سابق صدوررچیمبر اورایگزیکٹوو دیگر ممبران بھی موجود تھے،
صدر چیمبر نے سی پی اوراولپنڈی کا شکریہ ادا کیا،

پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو 11بنیادی سہولیات فراہم کیاجائیں گی،

پولیس خدمت مرکز میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،پولیس ویریفکیشن،کرایہ داری کوائف کااندراج،ایف آئی آر کی کاپی،لرنر ڈرائیونگ لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،ملازمین کی رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لے کوشاں ہے،ایس ایس پی آپریشنز

شہریوں کے لئے تھانوں اور خدمت مراکز میں موثر سروس ڈلیوری اولین ترجیح ہے، سی پی او محمد احسن یونس

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You