راولپنڈی : خاتون پر تشدد کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج، خاتون پر تشدد میں ملوث مرد و عورت گرفتار،
ملزمان کی شناخت حسن اور نازیہ کے نام سے ہوئ ہے،
متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والی خاتون نازیہ اس کی نند جبکہ ملزم حسن اس کی دوسری نند کا شوہر ہے،
سی پی او نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،
سول لائنز اور صدر بیرونی پولیس کی مشترکہ کاوش سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائ گئ،
تشدد کا واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا، سی پی او کے احکامات پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی صدر
خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، سی پی او محمد احسن یونس
راولپنڈی پولیس خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے عملی طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے،



