راولپنڈی( افتخار خٹک ) پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نےچھ منشیات سپلائرز کو سزائیں

راولپنڈی( افتخار خٹک ) پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نےچھ منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں،
مجرمان کو مجموعی طور پر 57 سال6 ماہ قید اور23 لاکھ95 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم علی جان کو10 سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے2کلو50 گرام آئس برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نےجولائی 2025 میں گرفتار کیا تھا،
مجرم احترام خان کو10 سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے2کلو100 گرام آئس برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نےجولائی 2025 میں گرفتار کیا تھا،
مجرم ولید سجاد کو10 سال قید اور1 لاکھ25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے2کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ پیرودہائی پولیس نےنومبر 2024میں گرفتار کیا تھا،
مجرم ظاہر شاہ کو 09 سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نےمارچ 2025 میں گرفتار کیا تھا،
مجرم زرنوش خان کو 09 سال 6 ماہ قید اور90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے1 کلو 450 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نےجون2024 میں گرفتار کیا تھا،
مجرم محمد قیوم کو 09 سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے1کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ پیرودہائی پولیس نےجنوری 2023 میں گرفتار کیا تھا،
ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،سی پی او




