کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج اعجاز علی نے راولپنڈی

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج اعجاز علی نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) کے اڑھائی ارب روپے کے مبینہ میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتار آرڈی اے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سٹینو گرافر و سابق ضلع ناظم راولپنڈی جاوید اخلاص کے داماد جہانگیر احمد کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے اور اپنے ذمہ واجب الادا قومی رقوم کی واپسی پر ملزم کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم پلی بارگین کے ذریعے الزامات قبول کرنے پر عدالت نے ملزم کو نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 15 کے تحت 10 سال کے لئے کسی بھی عوامی یا سرکاری عہدے کے لئے نااہل کرنے کے ساتھ 10 سال کے لئے کسی بھی قومی مالیاتی ادارے یا بنکوں سے لین دین پر بھی پابندی عائد کردی ہے پلی بارگین کرنے والے ملزم جہانگیر احمد کو نیب حکام نے گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جو اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھا ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آرڈی اے کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 13 ملین روپے اپنی اہلیہ صائمہ جہانگیر کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر منتقل کئے تاہم پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے پر ملزم نے اپنے ذمہ واجب الادا رقم میں سے 4.5 ملین روپے کی پہلی قسط جمع کروادی ہے یاد رہے کہ آرڈی اے کے اکاؤنٹس سے اڑھائی ارب روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس میں آرڈی اے کے 27 سے زائد افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے نیب کی جانب سے تحقیقات کے آغاز پر ریفرنس کے مرکزی ملزم آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج نے خود کشی کر لی تھی جس پر نیب نے اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You