راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک نور خان نے موٹر وے پولیس کے ساتھ جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے فرح زہرہ نامی خاتون کی جانب سے ان کے وکلا شاہ خاور اور بابر حیات نے عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خاتون ہونے کے ناطے درخواست گزار ریلیف کی حقدار ہے جبکہ اس پر کسی بھی طور اقدام قتل کی دفعہ 324نہیں عائد ہوتی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے دوران ڈیوٹی ایک پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی کوشش کی جس وجہ سے درخواست گزار کسی رعائیت کی مستحق نہ ہے لہٰذایہ درخواست خارج کی جائے عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ چونکہ تحقیقات کے دوران بھی درخواست گزار قصور وار پائی گئی اور درخواست گزار نے پولیس کے فرائض میں رکاوٹ بن کرقانون کی صریحا خلاف ورزی کی اور بادی النظر میں واضح ہے کہ پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کوئی اچانک یا حادثاتی نہیں بلکہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا جبکہ عدالت میں پیش ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے خلاف یہ مواد کافی ہے لہٰذا درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے قبل ازیں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے 2 مئی کو خاتون کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کی تھی یاد رہے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے موٹر وے پولیس کی مدعیت میں رواں سال 2 جنوری کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 353، 186، 337-F(i)، 337-Q ،279 اور427کے تحت مقدمہ نمبر 9درج کیا تھا خاتون پر الزام تھا کہ اس نے گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی اس مقدمہ میں عدالت نے خاتون کو 25 اپریل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔
متعلقہ مضامین
اہلیان سرائے خربوزہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل
23 گھنٹے پہلے
راولپنڈی( افتخار خٹک) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی فوری کارروائی
4 دن پہلے
یہ بھی چیک کریں
Close

