راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک نور خان نے تھانہ صدر بیرونی

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک نور خان نے تھانہ صدر بیرونی کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ اور واقعہ میں زخمی ہونے والے کو 50 ہزار روپے دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 16 اگست 2023 کو وسیم یونس کی مدعیت میں سجاد حسین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ سجاد حسین نے فائرنگ کر کے مدعی کے والد محمد یونس کو قتل کر دیا تھا اس دوران ایک شخص زخمی ہو گیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے واقعہ کے زخمی کو 50 ہزار روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔




