کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک )ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز

راولپنڈی (افتخار خٹک )ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ مسرور الزمان،سید مسعود شاہ ایڈوکیٹ، ڈی ایس پی لیگل اورNIU کے افسران کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انقعاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ مسرور الزمان،سید مسعود شاہ ایڈوکیٹ، ڈی ایس پی لیگل اورNIU کے افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران منشیات کے مقدمات میں تفتیشی افسران کی راہنمائی کریں تاکہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے نقائص کو دور کیا جاسکے، منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے، مقدمات کی موثر پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کروائی جائے،تھانوں کے مینوئل اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے، منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You