راولپنڈی (افتخار خٹک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ

راولپنڈی (افتخار خٹک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی سابق چیئرمین کے وکلا کو فراہم کردی عدالت نے غیر حاضر 40 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وکلائے صفائی نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین سے ملاقات کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم نے مقدمات سے متعلق سابق چیئرمین سے ہدایات لینی ہیں جس پر پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرمین جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور وہ اب عدالت کی تحویل میں نہیں ہیں اسی طرح وہ اب سزا یافتہ بھی ہیں لہٰذا وکلاء صفائی متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں کیونکہ سزا یافتہ مجرم جیل سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں ہے ملاقات کا اختیار بھی جیل حکام کے پاس ہے جس پر ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ جب تک ہمیں سابق چیئرمین تک رسائی نہیں ملتی ہم عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اس موقع پر عدالت نے غیر حاضر 40 سے 45 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے وڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلاء صفائی کو فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔




