سندھ

دی ڈیموکریٹس پینل نے صدر سیکرٹری سمیت 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

*دی ڈیموکریٹس پینل نے صدر سیکرٹری سمیت 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی*

*کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں فرینڈز پینل 10، دی ڈیموکریٹس 7 نشستوں پر کامیاب*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25ء کیلئے پولنگ یکم جون بروز ہفتہ صبح نو تا شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 میں سترہ نشستوں میں فرینڈز پینل نے دس اور دی ڈیمو کریٹس پینل نے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں رائے دہندگان نے شمولیت اختیار کی جب کہ چھ خواتین امیدواروں نے انتخابات میں جیت کر کامیابی حاصل کی۔
دی ڈیموکریٹس پینل کے صدر کے امیدوار حامد الرحمن اعوان نے تین سو ستائیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مد مقابل فرینڈز پینل سے صدر کے امیدوار احمد دارز خان نے دو سو ستاون ووٹ حاصل کئے۔
نائب صدور کی دو نشتو ں کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے عاصم بھٹی تین سو بارہ اور فرینڈز پینل کے کفیل الدین فیضان تین سو تینتیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح خزانچی کی نشست کیلئے فرینڈز پینل کے وکیل الرحمن تین سو بیالیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ مد مقابل دی ڈیموکریٹس پینل کے سید بلال طاہر نے دو سو اٹھائیس ووٹ حاصل کئے۔
سیکرٹری کی نشست پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سید نبیل اختر دو سو تیراسی ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مد مقابل فرینڈز پینل کے منصور احمد قریشی نے دو سو انہتر ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کیلئے دی ڈیمو کریٹس پینل کے حماد حسین نے تین سو بیس ووٹ اور فرینڈز پینل کے سہیل رب خان دو سو ستر ووٹ لے کر کامیا ب قرار پائے۔ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر فرینڈز پینل کے ایس ایم اشرف تین سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دی ڈیموکریٹس کی فہمیدہ یوسفی نے دو سو اٹہتر ووٹ حاصل کئے۔
اسی طرح ممبر گورننگ باڈی کی نو نشستوں کیلئے چھ نشستوں پر فرینڈز پینل اور تین نشستوں پر ڈی ڈیمو کریٹس پینل نے کامیابی حاصل کی۔ فرینڈز پینل کی کشمالہ نجیب نے تین سو اننچاس ووٹ، عرشی عباس نے تین سو پانچ ووٹ، انعم رزاق تین سو دو، مصباح لغاری دو سو ستاون ووٹ، علی شیر (منصور کھوکھر) نے دو سو چھیانوے ووٹ، مہوش رضا نے دو سو نوے ووٹ، رباب ابراہیم نے دو سو اناسی ووٹ، راجا عمران نے دو سو نواسی ووٹ اور فیضان خانزادہ نے دو سو چھیاسی نے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل، فرینڈز پینل اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکے چھ سو انتیس اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کے یو جے کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا جو چند کے علاوہ بیشتر کے پاس نہیں تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You