کالم/مضامین

دین اسلام نے بندہ مومن کو غلامی کی زنجیروں سے نکال کر وہ خوبصورت زندگی عطا فرمائی ہے جو

دین اسلام نے بندہ مومن کو غلامی کی زنجیروں سے نکال کر وہ خوبصورت زندگی عطا فرمائی ہے جو ذہنی غلامی سے آزاد کر کے ایک ذات وحدہ لا شریک کی اطاعت میں لے آتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

جسے بھی ایمان کی حالت میں نبی کریم ﷺ کی صحبت نصیب ہوئی وہ درجہ صحابیت کو پا گئے۔آپ ﷺ امام الانبیاء ہیں آپ جب بھی کسی معاملے میں یا نزول قرآن کے وقت پوچھتے کہ اس آیت کے بارے کیا جانتے ہو تو صحابہ عرض کرتے ہمارے ماں باپ آپ پر قربان۔اللہ اور اللہ کے رسو ل ﷺ بہتر جانتے ہیں پھر بھی آپ ﷺ اپنے صحابہ کرام سے امور دنیا میں مشورہ کیا کرتے تھے۔مشورہ کا ایک اصول ہے کہ مشورہ حکم نہیں ہوتا ایک رائے ہوتی ہے لینے والے کو بھلی لگے نہ لگے اس پر عمل کرے نہ کرے ہمارے ہاں اگر مشورے پر عمل نہ کیا جائے تو ناراضگی ظاہر کی جاتی ہے کہ میرے مشورے کو اہمیت نہیں دی گئی اس پر عمل نہیں کیا گیا۔مشورہ امانت ہوتا ہے اس میں خیانت نہ ہو۔اگر کسی سے کوئی مشورہ کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ مشورہ دے اور اچھا مشورہ دے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے اصول زندگی کے ہر پہلو میں ہماری راہنمائی فرماتے ہیں اور ہماری ضرورت ہیں۔یہی وہ اصول ہیں جن میں ہماری قوم کی حیات ہے۔آج کے حالات بہت مشکل ہیں روزانہ خبر آتی ہے کہ ہمارے اتنے جوان شہیدہو گئے ہیں۔اگر ہم یہ اصول اپنائیں جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمائے ہیں جن کی حدود و قیود کا تعین محمد الرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے اگر مسلمان معاشرے ان پر عمل پیرا ہوں تو ایسی صورت حال نہ پیش آئے۔اللہ کریم وطن عزیز کی حفاظت فرمائیں اور شہداء کی قربانیاں قبول فرمائیں۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں چالیس روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع جاری ہے جس کا اختتامی بیان و اجتماعی دعا 12 جولائی بروز اتوار ہوگی۔جس میں ملک کے طول و عرض سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے۔دعوت عام ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منوری کیجیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You