اہم خبریںجہلم

دینہ: کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 مزدور جاں بحق

دینہ: کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ سوہاوہ چکوال روڈ پر واقع گاؤں آدڑاں میں پیش آیا جہاں مزدور جنریٹر لگا کر موٹر سے کنویں کی صفائی کررہے تھے، کنویں سے زہریلی گیس خارج کرنے سے پہلے ہی کام کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق چار مزدور کنویں کی صفائی کے لیے نیچے اترے جس میں سے دو کی موت ہوگئی جبکہ دو کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں باسط اور عاقب شامل جبکہ بے ہوش ہونیوالوں میں وہاب اور ایک نامعلوم مزدور شامل ہے، لاشوں اور بے ہوش ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You