دینہ (ملک ندیم عباس )داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ دینہ برانچ کی طرف سے نجی ہوٹل میں پر تکلف *افطار بوفے*

دینہ (ملک ندیم عباس )داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ دینہ برانچ کی طرف سے نجی ہوٹل میں پر تکلف *افطار بوفے* کا انتظام



برانچ مینجر مس کرن قیوم ،اسسٹنٹ برانچ مینجر ہارون اقبال، تکافل کنسلٹنٹ علامہ حافظ محمد معصوم الحسن زاہدی، علامہ محمد عثمان رضوی صاحب کی کاوشوں سے دینہ شہر کے نجی ہوٹل میں ایک بڑے اور پرتکلف عشائیہ کی انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت گروپ مینجر قاضی محمد عابد نے کی اور مہمان خصوصی سیٹھی حاجی محمد ذین اور ایس ایچ او ظہیر عباس تھے
اس موقع پر چوہدری ناظر، ثناء خوان مصطفیٰ عامر افضل چشتی، چوہدری فیصل، چوہدری حسنین،ممتاز ماہر تعلیم محمد نعمان، چوہدری فیضان، شیخ ذوالفقار، رضوان سیٹھی،محمد اکرام، محمد زبیر و دیگر نے بھی شرکت کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ برانچ مینجر علامہ ہارون اقبال نے سرانجام دیے تقریب کا باقاعدہ آغاز علامہ محمد عثمان رضوی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عامر افضل چشتی صاحب نے پیش کی اور رومی کشمیر میاں محمد بخش کے اشعار سے محفل کو چارچاند لگائے۔
برانچ مینجر مس کرن قیوم نے سپاسنامہ پیش کیا اور نہایت خوبصورت الفاظ میں تکافل کی اہمیت و افادیت اور موجودہ حالات میں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
گروپ مینجر قاضی محمد عابد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکافل سودی نظام کیخلاف لانچ کیا گیا تھا اور جب ریاست کا قانون تفریق کر رہا ہے کہ انشورنس الگ ہے تکافل الگ ہے تو عوام میں شعور اور آگاہی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے انتہائی احسن انداز میں کمپنی کی کامیابیوں، شریعہ بورڈ کی ذمہ داریوں اور گزشتہ سالوں کی ریکارڈ پرفارمنس پر تفصیل سے بات چیت کی سوالوں کے جوابات کے سیشن میں انہوں نے تمام حاضرین کے سوالوں کے جواب دیے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ تکافل کا نظام انہیں پسند آیا ہے اور جسطرح تفصیل سے انہیں سمجھایا گیا اس سے تکافل کی اہمیت کا بھی احساس ہوا ہے اور ضرورت کے پہلو بھی اجاگر ہوئے ہیں
افطار بوفے میں چالیس سے زائد قسم کے کھانوں سے شرکاء تقریب نہائت محضوظ ہوئے افطار ڈنر کے بعد موقع پر ہی نماز کا انتظام کیا گیا اور پھر مہمان چائے سے لطف اندوز ہوئے



