جہلم

دینہ : معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمد حبیب آف سوھن (حال مقیم یو کے )کی طرف

دینہ : معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمد حبیب آف سوھن (حال مقیم یو کے )کی طرف سے غریب اور مستحق روڈ یوزرز میں ھیلمٹ کی تقسیم۔

انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں و عملہ کی بھی شرکت۔علاقہ تحصیل دینہ کی یونین کونسل سوھن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مرزا محمد حبیب سرپرست القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان خانہ بوکی دینہ نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سب انسپکٹر سلطان عارف و عملہ کے ھمراہ ڈومیلی موڑ کے مقام پر مستحق و نادار روڈ یوزرز جو ھیلمٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان میں ھیلمٹ تقسیم کئیے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل بچگان خانہ بوکی بلال بٹ،راحیل جنجوعہ،شبیر بٹ،راجہ آصف عظیم ،نمبردار چوھدری وقار احمد،باؤ مرزا نصیر احمد،مرزا راشد رئیس اف سوھن،اے ایس آئی چوھدری احسان گجر،اے ایس آئی محمد یحیی و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔
واضح رھے کہ ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف ،اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی کے خصوصی احکامات پر ھیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ھے۔ھیلمٹ کی تقسیم پسماندہ طبقات کی دلجوئی کے سلسلے کی ھی ایک کڑی ھے۔مرزا حبیب اور بلال بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت ھی اصل انسانیت ھے اور محسن انسانیت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا پیغام بھی۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You