جہلم

دینہ ( جرار حسین میر )تھانہ منگلا کی حدود ڈوماں میں زمیندار کی جانب سے گائے کھیت میں داخل

دینہ ( جرار حسین میر )تھانہ منگلا کی حدود ڈوماں میں زمیندار کی جانب سے گائے کھیت میں داخل ہونے پر ڈنڈوں کے وار سے گائے کا پاوں توڑ دیا ۔مدعی امیر جان کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف درخواست تھانہ منگلا میں دینے کے باوجود کاروائی سے گریز ۔غریب گھرانے کے فرز امیر جان کو گائے کسی نے دی تھی اس کا گزر بسر اسی گائے پر تھا ۔متاثرہ فیملی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساگری روڈ کے رہائشی امیر خان کی گائے ڈوماں کے ایک زمیندار کی زمین میں داخل ہونے پر گائے کو ڈنڈوں کے وار سے اس کی ٹانگ توڑ دی ۔ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا امیر خان درخواست لیکر تھانہ منگلا گیا لیکن اس کی درخواست پر اب تک کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی جس پر مدعی نے یہ واقعہ میڈیا نمائیندگان کو بتایا کہ میں ایک غریب انسان ہوں میرے گھر کا گزارہ اس گائے پر تھا ۔میری ڈسٹرک پولیس آفیسر جہلم۔ ناصر محمود باجوہ سے گزارش ہے کہ فوری نوٹس لیکر میری داد رسی کی جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You