سندھ

دوسرا آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

دوسرا آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

فائنل سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد نے احسان تھیبہ شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دیکر جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹ)
قاضی شوٹنگ بال کلب شکارپور کے زیراہتمام دوسرا آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ سیکریٹری قاضی احمد مصطفی نے ٹورنامنٹ کے شاندار انتظامات کئے، سروری شوٹنگ بال کلب اور احسان تھیبہ شوٹنگ بال کلب نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، بیسٹ آف تھری سیٹ پر مشتمل فائنل میچ سروری شوٹنگ بال کلب نے 2-1 سے جیت کر تورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے شازم پٹھان، عاقب، عاصم اور فہد پٹھان نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ رنر ٹیم کے قربان علی، حفیظ تھیبو، جبار علی اور غلام علی نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سردار عبدالشکور نے فتح اور رنر ٹیموں میں ٹرافیز، کیش ایوارڈاور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے، اس موقع پرآغا عبدالصبور پٹھان، عبداللہ سنی، امتیاز پٹھان، ماسٹر عبدالغفار، امیر احمداور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You