اہم خبریںپاکستان

دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔رانا ثناء اللہ

دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، انہوں نے سیاست کی ہی نہیں، بدقسمتی ہے کہ عمران خان کو لایا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہی ہوتا ہے۔عمران خان سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، انہوں نے سیاست کی ہی نہیں، بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جب برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں تھا، لیکن ہم آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پیشکش کی کہ آئیں میثاق پاکستان پر بات کریں، جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈلاگ کیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پورے حلقے میں نہ کسی کو گرفتار کیا گیا نہ روکا گیا، کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملا، حلقے میں الیکشن کے باعث مریم نواز سے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا اعلان رکوایا، ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پلاننگ ہو چکی ہے، ہم نے اور پی ٹی آئی نے جو کام کیے وہ عوام کے سامنے ہیں۔بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی جھڑپ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You