اہم خبریںپنجاب

دنیا میں کوئی بھی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا جب تک نوجوان،خواتین شرکت نہ کریں: عمران

ملتان: سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا جب تک نوجوان،خواتین شرکت نہ کریں، یہ انقلاب آرہا ہے۔

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں نوجوانوں اور خواتین کے بغیر کوئی بھی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا، شاندار استقبال پر ملتان کا شکریہ اداکرتا ہوں، یہ انقلاب آرہا ہے، مجھے کہاگیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، قرآن میں ہے جولوگ ایمان لے آئے، اللہ ان کے خوف دورکردیتا ہے، ذلت، مرنے، رزق کا خوف بڑے انسان کوایک چھوٹا سا انسان بنادیتا ہے۔ جب تک آپ خوف کے بت کو نہیں توڑیں عظیم قوم نہیں بنا سکتے، کہاگیا بلٹ پروف شیشہ لگاو، میری قوم کسی سپرپاور،چور اور ڈاکووں کے سامنے نہیں جھکی۔ اللہ سے ہمیشہ دعا کرتا تھا میری قوم کو جگا دے۔

ٹکٹوں کے لیے لائنیں لگ گئیں، وفا نہ کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے: شاہ محمود

سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ وہی ملتان ہے جس نے2013میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گھاڑا تھا، تحریک انصاف نے ملتان سے 6نشستوں کے ساتھ کلین سوئپ کیا، آج الیکشن کمیشن نے 25 لوٹوں کا مکوں باندھ دیا ہے، آج لوٹے کی ہوگئی ٹھاہ، جب یہ حلقوں کا دورہ کریں گے توعوام کا غضب کا سامنا ہوگا۔ اس وقت عمران خان کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے، رابطے شروع ہو گئے،ٹکٹوں کے لیے لائنیں لگ گئیں، ہمارے ساتھ دو لوٹے بھی شامل ہوگئے تھے۔ جس نے وفا نہیں کی ہم ان کا محاسبہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ہم نے اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائی، آج عمران خان کی مقبولیت عروج پرہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سندھ کو رورل کوٹہ دیا، ملتان وہی شہرہے جس نے 70میں بھٹو کو قومی اسمبلی کا رکن بنایا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے ناانصافی کی، ن لیگ کے دور میں صرف17فیصدترقیاتی فنڈز دیئے گئے، پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھی، اگر جنوبی پنجاب کو کوئی صوبہ بنائے گا تو عمران خان ہی بنائے گا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا تو وفاق مضبوط ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ چاہیے تو کپتان کا ساتھ دینا ہو گا۔ بے نظیرنے صوبہ نہیں بنایا، یوسف رضا گیلانی نے صوبہ نہیں بنایا مال بنایا، عمران خان کودوتہائی اکثریت دوگے توصوبہ ملے گا، دوتہائی اکثریت دینا تاکہ کسی بیساکھی کی ضرورت نہ پڑے۔ خان صاحب میری آرزو ہے، اللہ عمران کو دوبارہ وزیراعظم بنائے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کیا اسلام آباد کی دعوت کے لیے تیارہو، کہتے ہیں حمزہ نے کینٹینرزکا بندوبست کیا ہے، ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں اسلام آباد جانے کے لیے کون،کون تیارہے۔ شہبازشریف اٹھواب کوچ کرو،اسلام آباد میں دل کا لگانا کیا، شہبازشریف تمہیں جانا ہوگا کیونکہ عمران کا کاررواں تیارہے۔ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں صرف جنوبی پنجاب کا صوبہ مانگتے ہیں، عمران خان حقیقی آزادی دلائے گا۔

پنجاب میں گورنرراج لگایا جائے: شیخ رشید کا مطالبہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکو، چور اور بے ایمان پر کل فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے سمجھا عمران گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان تم سب لوگوں کو گھر بھیجے گا، اس وقت ملک میں2وزیراعظم،2وزیرخارجہ، 2وزیرخزانہ اور دو وزیر توانائی ہیں، عمران خان آج جو بھی فیصلہ کرے گا شیخ رشید حاضر ہے، صرف ایک ووٹ کا فرق ہےعمران خان حکم کرے تو دوبارہ وزیراعظم بنادوں، عمران خان اس اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوسکتے ہیں۔

عوام کے نعروں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹائم نہیں ڈیزل کا ذکر چھوڑ دو۔ عمران خان میرا لیڈر ہے، میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں پنجاب میں گورنر راج لگایا جائے۔ پی ٹی آئی اراکین کو استعفی دینے پرسلیوٹ کرتا ہوں، عمران خان کو کہتا تھا ایمرجینسی لگاؤ، عمران خان کے لیے جان بھی قربان کرنا پڑی توکروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You