اہم خبریںسندھ

دفاتر پر حملے ہوں گے تو پرامن الیکش کیسے ہوں گے۔ سعید غنی

دفاتر پر حملے ہوں گے تو پرامن الیکش کیسے ہوں گے۔ سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

 کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ دفاتر پر حملے ہوں گے تو پرامن الیکشن کیسے ہوں گے، پیپلزپارٹی کے دفترپر حملے کی تحقیقات کی جائیں۔کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل رات نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں واقعہ پیش آیاجس کی سی سی ٹی وی موجودہے ، ہم نیسی سی ٹی وی فوٹیج اور مقدمیکیلئی درخواست پولیس کودیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر کس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا؟ حملہ کرنے والوں کے سرپرستوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو ہمارے لیے بہت مشکل ہوجائے گی، ایم کیوایم کوگمان تھاکہ جس جگہ کوئی دوسری سیاسی جماعت کوئی کام نہیں کرسکتی تھی وہاں تمام جماعتیں کام کررہی ہیں ، انہوں نیکھلی دھمکی دی ہے کہ لڑنے پرآئیں گے تویہ کردیں گے،وہ کردیں گے۔سعید غنی نے کہاکہ ہم انہیں ان جیسا جواب نہیں دیسکتے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، ضلع وسطی میں بھی انہیں پریشانی ہورہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں سیزیادہ کارکن ہمارے پاس ہیں، کل والیحملیمیں جوملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتیہیں، حملہ کرنیوالوں کیسر پرستوں کو بھی بینقاب کیاجائے،الیکشن کمیشن، پولیس اوررینجرز کوچاہییکہ نوٹس لیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عدالتی حکم تھاکہ شہربھرمیں جہاں سرکاری مقامات پرپوسٹرہیں اتاردییجائیں، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوناچاہیے، یہ بھی کہا گیاکہ کہیں بڑی تصویرلگی ہیتوہٹادیں، قانون کیتحت ایف آئی آرکریں، بہت نامناسب رویہ ہے،ہم ایسیفیصلے نہیں مانیں گے، جبرا ایسا نہیں کروایاجاسکتا، پانی کی لائن کا کام 95 فیصد مکمل تھا،روک دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے، ن لیگ پنجاب میں خود کو بڑا مضبوط سمجھتے تھے، جب ن لیگ گراونڈ میں اتری تو پتہ چلا ان کے ساتھ کتنی عوام ہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے پیٹرول بم حملہ کردیا تھا جس میں آفس کے دروازے پر لگے بینرز اور پینا فلیکس سمیت دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگئی تھیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر  نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لیا تھا اور آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You