سندھ

حکومت سندھ نے ہر اسکول کے لیے لائبریری کارنر کا قیام لازمی قرار دیا ہے-علی محمد شہوانی

حکومت سندھ نے ہر اسکول کے لیے لائبریری کارنر کا قیام لازمی قرار دیا ہے-علی محمد شہوانی

فاس دی ہوپ اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں دو روزہ کتابی میلہ فرینڈز بک فورم سندھ کے تعاون سے شروع –

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فاس دی ہوپ اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں دو روزہ کتابی میلہ فرینڈز بک فورم سندھ کے تعاون سے منگل سے شروع ہوگیا۔ کتابی میلے کا افتتاح سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حکومت سندھ کے ریجنل ہیڈ، علی محمد شہوانی اور دی ہوپ اسکول کی ہیڈ میڈم شہناز حزب اللہ نے کیا۔ میلے میں سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں کتابیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔خاص طور پر سائنس اور ادب کے اسٹالز پر طلبہ کازیادہ اور بڑا رش دیکھنے میں آیا۔ کتابی میلے میں سینکڑوں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور علم دوست افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دلچسپی سے کتابیں خریدیں۔ علی محمد شہوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن،حکومت سندھ نے ہر اسکول کے لیے لائبریری کارنر کا قیام لازمی قرار دیا ہے۔ اس کا مقصد طلبہ میں نصابی کتب کے ساتھ ساتھ ادب اور دیگر موضوعات کی کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی تبدیلیوں کی وجہ سے کتابوں کا وجود کم ہو گیا ہے ۔اور اس قسم کے میلوں سے کتابوں کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور کتابوں کے قارئین کی تعداد بڑھتی ہے۔ آر کتب بینی کا شوق پروان چڑھتا ہے۔ یہ کتابی میلہ آج بدھ دو اکتوبر کو بھی جاری رہے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You