حکومت اور ادارے مل کر آزاد اور شفاف الیکشن کرائے۔محمد سعد خٹک

حکومت اور ادارے مل کر آزاد اور شفاف الیکشن کرائے۔محمد سعد خٹک
نوشہرہ میں چند عناصر منظم انداز میں الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔سربراہ پاکستان عام آدمی مومنٹ
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں چند سیاستدان دوسروں کے ایما پہ اپر سرکاری مشینری استعال کرنے اور الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے نوشہرہ کے عوام انکو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے چند روایتی عناصر نوشہرہ میں الیکشن کے دوران منظم انداز میں دھاندلی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہی ہے۔ پاکستان عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ آزاد شفاف الیکشن کرائے تا کہ عوام اپنا ووٹ اپنی مرضی سے دے سکے اور لوگوں کی خدمت کیلئے ایسی ٹیم سامنے آئے کہ وہ نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختون خواہ اور پورے پاکستان کیلئے بے لوث خدمت کرے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ سوچ سمجھ سے بہترین نمائندگان کا انتخاب کرے تا کہ ملک و قوم اور عوام کیلئے کچھ کر سکے۔



