انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے۔شہباز شریف

حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے۔شہباز شریف

فلسطینی حصوں پر زبردستی اور غیر قانونی قبضے اور معصوم فلسطینوں پر ظلم و بربریت کو فوری ختم کیا جائے۔سابق وزیر اعظم

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرائیلی حملے  پر ردعمل دیتے ہوئے  شہباز شریف نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن، انصاف اور ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ اسرائیل کے ناجائز تسلط، فلسطینی حصوں پر زبردستی اور غیر قانونی قبضے اور معصوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو سمجھنا ہوگا کہ فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم، فلسطینی ریاست اور مشرقی القدس الشریف کو اس کا دارالخلافہ ماننے اور فلسطینیوں کو انکا بنیادی حق، حقِ آزادی اور خودمختاری دئے بغیر پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You