اہم خبریںجہلم

جہلم :25 دسمبر کرسمس کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے 25 دسمبر کرسمس کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرسمس کے موقع پر چرچیز کا وزٹ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو چیک کیا اور بریف کیا اس موقع پر نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم اور محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرسچین کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کو کرسمس کی مبارک دی اور کیک کاٹا۔ چرچیز ڈیوٹی پر مسلح جوانوں کے علاوہ سفید پارچات میں بھی سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں, ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے تعینات ہیں۔ چرچیز کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جا رہا ہے۔

پولیس کی ریزرو نفری بھی سٹینڈ ٹو ہے۔ وائرلیس بیس سٹیشن اور کنٹرول روم کے ذریعے پروگرام کے آغاز و اختتام تک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایلیٹ سیکشنز محافظ سکواڈ اور QRF کی ٹیمز گشت پر رواں دواں ہیں۔سپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ جاری ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You