اہم خبریںجہلم

جہلم : کھلی کچہری علاقہ تھانہ دینہ

جہلم : کھلی کچہری علاقہ تھانہ دینہ

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر فیصل ندیم SHO تھانہ دینہ، سب انسپکٹر عصمت عورہ SHO تھانہ منگلا کینٹ، سب انسپکٹر احسان عباس انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ دینہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر SHO تھانہ دینہ/منگلا کینٹ کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You