اہم خبریںجہلم

جہلم :ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ

جہلم :ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔

جس میں محکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے قومی پولیو مہم کے بارے میں ہدایت کی گئی کہ (TAG) کی ہدایات پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے مائیکروپلان کو مکمل کیا جائے ، انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے گا تاکہ ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنائی جاسکے اور موٹر وے پولیس کو ہدایت کے تمام گاڑیوں کو روکنے میں پولیو ٹیمز کی مدد کریں اور بقیہ اداروں سے بھی کہا گیا کہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ میں بتایا کہ 29 مارچ 2021 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی میٹنگ بھی کی گئی اس کے علاوہ تمام سپروائزز اور ٹیمز کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 535 فیلڈ ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لیے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You