
جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت جلال پور اریگیشن پراجیکٹ کی پراگریس کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلال پور اریگیشن پراجیکٹ کے فیز 1 کاکام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، کام کی رفتار کو بڑھایا جائے اور زمینوں کے انتقالات کے کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ کام کی رفتار میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو پوری ایمانداری کے ساتھ یقینی بنائیں اور منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



