
جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے احساس روزگار پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار میں بے سہارا، اسپیشل افراد، بیوہ اور ضرورت مند خواتین میں ریڑھیاں ، سلائی مشینیں اور ویل چیئرز تقسیم کی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین اور سماجی کارکن فرحت کمال ضیا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے 12 ریڑھیاں، 5 ویل چیئرز اور 5 سلائی مشینیں تقسیم کی، ریڑھیوں میں پھل، سبزیاں اور دیگر سامان بھی ساتھ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صنعت زار میں ایک کینٹین کا بھی افتتاح کیا جو کہ ایک ضرورت مند خاتون کو بنا کہ دی گئی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے خاندان کے لیے رزق حلال کما سکے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے میں بے سہارا، اسپیشل افراد اور بیوہ خواتین کا خاص خیال رکھنا چاہیے، نقد رقم دینے سے بہتر ہے کہ ایسے افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ با عزت طریقے سے محنت کر کہ رزق حلال کما سکیں اس طرح انکی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہو گی اور وہ معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کی خوبصورتی بھی یہی ہے کہ جہاں سب مل کر ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد اس طریقے سے کی جائے کہ انکو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



