اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق نے حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی جہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق نے حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی جہلم

کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق نجی این جی او کی جانب سے 3.5 ملین روپے کی لاگت سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد میت کو ہسپتال و جنازہ گاہ لے کر جانا ہے، ایمبولینس سروس تحصیل جہلم کے 25 کلو میٹر تک لواحقین کو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگی، اس ضمن میں ضرورمند افرادکے لئے بلکل مفت سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پیٹرول، ڈرائیور سمیت دیگر ماہانہ اخراجات بھی حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی برداشت کرے گی، افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجنیئر محمد سعید، صدر حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈاکٹر، فرخت ضیاء کمال، ڈاکٹر شاہد تنویر، جمیل بھٹی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجنیئر محمد سعید نے بتایا ہے کہ ایمبولینس سروس میں بہتری لانے کے لئے مذکورہ عملہ کی ٹریننگ بھی کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس ایمبولینس سروس سے بھی عوامی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔

یاد رہے کے اس ایمبولینس سروس کا ہاٹ لائن نمبر 03171112499 ہے

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You