جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر242/23 بجرم

جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر242/23 بجرم9(1)3D انسداد منشیات تھانہ صدرکا فیصلہ سنا دیا،
(سجاد۔حسین کرایم رپورٹر)
جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ معزز ایڈیشنل سیشن عدالت جہلم کے جج چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ نمبر242/23 بجرم9(1)3D انسداد منشیات تھانہ صدرکا فیصلہ سنا دیا،
مجرم طیب محمود نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طیب محمود کو10سال قید محض اور01لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کو سال2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان




