
جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، اندھا قتل ٹریس، واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ناجائز بر آمد
ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے مقتول فریدکے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کی شناخت حمزہ، صائم اور علی شوکت کے نام سے ہوئی ہے،
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے،
فرید صائم کو علی شوکت سے ملنے سے منع کرتا تھا جس کا ملزم علی شوکت کو رنج تھا. جس پر ملزم علی شوکت نے صائم اور حمزہ کے ساتھ ملکر میرے بیٹے کو قتل کر دیا،مدعی مقدمہ
اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کالا گجراں پولیس کے لئے بڑا چیلنج تھا،
ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو بھر پور شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹس اور ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان



