جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان

(ماہ ستمبر کارکردگی رپورٹ 2025)
(کل مال مسروقہ برآمد01 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 900 روپے اور12 گینگز گرفتار)
جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،
گزشتہ ماہ میں کل 49 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے04مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور27مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ18عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،
قتل کے .02مقدمات درج کر کے .04 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ/گینگ ریپ کے05مقدمات درج کر کے10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بچوں کے ساتھ زیادتی کے01درج کر کے01ملزم کو گرفتار کیا گیا،
12 گینگ ٹریس کر کے50مقدمات میں32 ملزمان کو گرفتار کر کے 01کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ،04تولے سونا ،01 عدد کار ،08 عدد موٹر سائیکلز ،03 عدد موبائل فونزاور 03عدد پسٹلز معہ 09 روند برآمد کر لئے گئے ،
منشیات کے53 مقدمات درج جبکہ54 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس27 کلو667گرام، ہیروئن07 کلو940 گرام، آئس 03کلو770گرام اور 1594 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،
غیر قانونی اسلحہ کے 36 مقدمات درج،38 ملزمان گرفتار، جن سے 28عدد پسٹلز ،01 عدد کلاشنکوف ،03 عدد گنز ،05 عدد رائفلز اور 217 عدد روند برآمد کئے گئے ،
قمار بازی کے 04 مقدمات درج،33 ملزمان گرفتار، جن سے قمار بازی کی رقم01 لاکھ 11ہزار 65 روپے ،29 عدد موبائل فونز ،03 عدد موٹر سائیکلز ،01 پونڈ،200 ترکی لیرا،21 سعودی ریال اور 02 چائنی ین برآمد کئے گئے ،
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاری ملزمان کے خلاف 45 مقدمات درج کر کے 46 ملزمان کو گرفتار کیا ، جن میں 24 مرد اور 22 عورتیں شامل ہیں ،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل7493 چالان جس پر39 لاکھ69 ہزار800روپے کا جرمانہ کیا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں4391 افراد نے استفادہ حاصل کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 325 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔