جہلم

جہلم (نعیم احمد بھٹی) انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم پریس کلب

جہلم (نعیم احمد بھٹی) انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم پریس کلب آمد نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے  اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوشاں رہتا ہے  صدر انجمن شہریان چوہدری محمد ارشد   تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم پریس کلب آمد  پریس کلب  کے عہددران کو مبارکباد پیش جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان جنرل سیکرٹری کفیل بیگ کیفی نے ٹیم کے ہمراہ انجمن شہریان کے صدر اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا انجمن شہریان کے صدر چوہدری محمد ارشد نے عہددران کو ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی جبکہ انجمن شہریان کی ٹیم نے بھی عہددران کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر انجمن شہریان کے صدر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے  اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہتا ہے شہر کے کئی مسائل کو حل کروانے میں بھی صحافی برادری کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے انشاءاللہ انجمن شہریان بھی شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی اس کے لیے  ہمیں صحافی برادری کا ساتھ بھی چاہیے جس پر جہلم پریس کلب کے عہددران نے انجمن شہریان کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھی یقین دہانی کروائی انجمن شہریان کے صدر سمیت دوسرے عہددران جن میں حکیم ریاض علی  مرزا خورشید  عشرت علی اور اویس چوہدری بھی شریک تھے جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان جنرل سیکرٹری کفیل بیگ کیفی راجہ وقار  ریاض گوندل شہزاد بٹ  آکاش چوہدری  ندیم مغل اور نعیم احمد بھٹی نے انجمن شہریان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You